National

Sadiq Sanjarani's success buried PDM politics forever: Senator Shibli Faraz

Islam Abad(94 news) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کے ووٹ کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین کے الیکشن میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے، صادق سنجرانی کی کامیابی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( PDM) کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے، عمران خان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن کرپشن، لوٹ مار اور ذاتی جائیدادوں کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے، آج کے الیکشن سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (The) نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قانونی، اخلاقی اور جمہوری راستے اختیار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی، پی ڈی ایم ہر جگہ کی طرح پارلیمنٹ سے بھی مسترد ہو چکی ہے۔

میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئےوفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نےکہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کےلئےوزیراعظم عمران خان کےہاتھ مضبوط کرنےکےلئے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی کیونکہ ملک اس وقت پیچھے جانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، پی ڈی ایم کی سیاست پاکستان کے عوام کے لئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے جو لانگ مارچ سے شروع ہوئی، استعفوں کی بات ہوئی لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہو سکا اور اب دوبارہ وہ لانگ مارچ اور استعفوں کی بات کر رہے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے عوام کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے نہیں بلکہ کرپشن روکنے کے لئے باہر نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے سبق سے پی ڈی ایم کی سیاسی تدفین ہو چکی ہے اس پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن نے کیمروں کا ڈرامہ رچایا اور خود ہی جائے وقوعہ پر پہنچے، وزیراعظم کے اعتماد کےووٹ کے موقع پر بھی اپوزیشن نے ایسی ہی حرکتیں کیں جن کا مقصد الیکشن کےعمل پر اثر انداز ہونا تھا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ایک نڈر، سچے اوربہادر لیڈر ہیں، وہ ملک اور قوم کو ترقی کی جانب لے جائیں گے، جو لوگ ذاتی مفادات کے لئے سرگرم عمل ہیں اور پیسے کی سیاست پر چل رہے ہیں آج انہیں سبق مل چکا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button