تقریبات/سیمینارز

معروف عالم دین حافظ محمدسعیدظفرنقشبندی کےعرس کی تقریب

فیصل آباد(94 نیوز) معروف عالم دین حافظ محمدسعیدظفرنقشبندی کے چوتھے عرس مبارک کی تقریب جا مع مسجد لاثانی کوثر آبادمیں منعقد ہوئی۔عرس کی تقریب میں علماء کرام، سادات کرام اورمختلف سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت سیدحمایت رسول شاہ نے کی، اس موقع پرقاری غلام حیدر،قاری غلام نبی نعیمی،حافظ محمدانس عتیق مبشرجماعتی، فاروق الخیری،قاری سلیم، محمدنعیم نے بھی خطاب کیا۔تقریب میںحا فظ محمدسعیدظفرنقشبندی کی انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاتقریب سیسیدحمایت رسول،علامہ عتیق سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کو محب ، احترام ، برداشت، رواداری اور امن کی ضرورت ہے ۔فیصل آبادمیں حا فظ محمد سعید ظفر نقشبندی کے پیغامات کی روشنی میں اسلامی ثقافت کے احیاء میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور اسلام کا پیغام امن و سلامتی اور محبت عام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہدیانت دار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ نظریہ اور انسانیت کے لئے جینے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، کردار اور گفتار کی سچائی پیدا کرنے کے لئے اسلام کی تعلیمات نسخہ کیمیا ہیں۔ حا فظ محمدسعیدظفرنقشبندی نے تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے عظیم ادارے قائم کئے جہاں سے باعمل مسلمان فارغ التحصیل ہو کر اسلام، پاکستان اور عوام کی خدمت کررہے ہیں،حا فظ محمد سعید ظفر نقشبندی بھی انہی عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بامقصد تعلیم سے انسان میں کردار کی پختگی آتی ہے، دین اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب اور اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جوکوئی بھی مخلوق خداکی خدمت کرتاہے وہ مخدوم ہوجاتاہے اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کاصلہ یہ دیاکہ مخلوق خداکے دل حا فظ محمدسعیدظفرنقشبندی کی طرف موڑدئیے تھے۔تقریب کے آخر پر ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button