قومی
شیخ حسن امتیاز نے ایڈن برک یونیورسٹی برطانیہ سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) شیخ حسن امتیاز نے ایڈن برک یونیورسٹی برطانیہ سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی۔ فیصل اباد ڈویژن کے سپوت نے برطانیہ میں میڈیکل تعلیم میں اعلٰی اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ حسن امتیاز پرنسپل چارٹرڈ انجینیئر ڈاکٹر شیخ امتیاز حسین ناصر کے صاحبزادے نواں شہر شور کوٹ کے معروف کاروباری شخصیت شیخ فتح محمد کے پوتے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر سمندری کے بھتیجے اور شیخ اسماعیل پٹرولیم نواں شور کوٹ چیف ایگزیکٹو شیخ ثناء اللہ کہ بھانجے ہیں۔ شیخ حسن امتیاز نے برطانیہ میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر کے پاکستان اور پاکستان میں رہنے والے شیخ برادری کا نام روشن کر دیا۔



