قومی

شہباز شریف کو چنیوٹ مائنز سے متعلق بولنے سے روک دیا گیا، میں نے قوم کے 600 ارب روپے بچائے وہ اہمیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

لاہور (94 نیوز) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سے متعلق بولنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ جج جواد الحسن نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ آپ آج پھر اتنے لوگ لے کر آگئے؟

عدالت نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہ رہے ہیں؟

شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی میڈیکل بورڈ سے متعلق کچھ کہوں گا، مجھے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں، میں نے جو 600 ارب روپے بچائے وہ اہمیت رکھتے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف سے کہا کہ یہ کیس میرے پاس نہیں ہے، جب موقع آئےتو آپ متعلقہ عدالت میں بیان کے لیے پیش ہو جائیے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے غریب عوام کا پیسہ بچایا ہے، نیب تو میرا شکریہ ادا کرے۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کے آنے تک سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے سبب احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button