قومی

شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس فنڈز سے چنیوٹ کی 19 سکیمیں مکمل کی جائیں گی، ڈویژنل کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز) ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس فنڈز کے 11 کروڑ 80 لاکھ روپے سے ضلع چنیوٹ کی مختلف شوگر ملوں کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کی 19 سکیموں پر عملدرآمد کیا جائے گا اس سلسلے میں ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی بھی موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان نے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سفینہ اور مدینہ شوگر ملز کے علاقوں میں گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے سٹرکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبے تجویزکئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کہا کہ ضلعی شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس میں کاشتکاروں اور متعلقہ شوگر ملز مالکان کی موجودگی میں سیکیموں کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لے کر حتمی منظوری کے لئے ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کو بھجوائی گئی ہیں۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کی سہولت و ضرورت کی سکیمیں ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ قواعد وضوابط اور شرائط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکاروں کے نمائندوں کی مشاورت بھی یقینی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی شفاف اور تیز رفتار تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکار جلد سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)مصور خان نیازی،ڈپٹی ڈاترئکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد،ایکسیئن ہائی ویز بدر سلطان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button