قومی

ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کا ایف آئی سی ایمرجنسی وارڈ کے مریضوں کو ادویات کا عطیہ

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے ایمرجنسی وارڈ کے لئے لائف سیونگ ادویات کا عطیہ دیا گیا۔ یہ عطیہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرندیم اخترنے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق سے وصول کیا۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین،منیجر عاصمہ مزمل و دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے فلاحی جذبے کو سراہا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے فا ؤ نڈ یشن کی خدمات مثالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ہسپتال کو دستیاب وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم نجی شعبہ کی شراکت داری خوش آئند اقدام ہے جس کی بدولت مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولت میں وسعت آرہی ہے۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے کہا کہ ہسپتال کو درکار ادویات،مشینری و دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جس میں مخیر حضرات کے قابل قدر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button