Events / Seminars

FUJ Professionals Celebrate Pakistan Day

پرچم کشائی اور کیک کٹنگ، ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا

Faisalabad (94 news) ستارہ پارک سٹی میں ستارہ پارک سٹی ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کے موقع پر 23 مارچ کو پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ویلفئیر سوسائٹی کے صدر میاں ندیم احمد، سائیٹ مینجر میاں نبیل احمد، ایڈمن آصف رشید، قاری محمد سلیم، ایگزیکٹو ممبران شیخ شہزاد احمد، شیخ شعیب احمد، ملک محمد سرفراز، محمد ارشد (ائیر فورس)، شیخ محمد عون، محمد حسنین، افتخار احمد (انصاف والے)، ذوالفقار احمد، میاں اشتیاق احمد، ڈاکٹر فیاض خالد، خضر حیات واہلہ، ڈاکٹر ندیم مقبول، محمد اسلم، حکیم شبیر سلطانی، عابد جٹ، پروفیسر عباد علی، محمد اسلم اور اطہر صاحب و دیگر کے علاوہ بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئیں۔ اس بات کا عزم کیا گیا کہ پوری قوم ایک ہوکر ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ یہ وطن جسکی قرار داد 23 March 1940 کو اقبال پارک لاہور میں پیش کی گئی قائد اعظم اور انکے ساتھیوں نے اس بات کا عہد کرلیا تھا کہ اب پاکستان بن کر رہے گا۔ اور اس وقت کے تمام مسلمانوں نے قائد اعظم کا ساتھ دیا۔ اور ہر طرف ایک ہی آواز گونج رہی تھی کی بن کر رہے گا پاکستان۔ بٹ کے رہے گا ہندوستان۔

اس موقع پر کالونی کے لئے بھی دعا کی گئی کہ اللہ تعالی اس میں رہتے والوں کو آپس میں اتفاق و اتحاد کی ساتھ رہنے کی توفیق عطاکرے سب ملکر رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ نفرتوں، کدورتوں، حسد، بغض سے چھٹکارا حاصل ہو۔ اللہ تعالیٰ سب کا حامی و ناصر ہو۔
بعد میں سب لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button