Events / Seminars

Commissioner Salut Saeed is determined to make Sandal College a premier institution of the division

طالب علموں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیں،استادکو معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے،مسائل کا ادراک اور انہیں ختم کرنے کے لئے فرنٹ مین کا کردار ادا کریں، تقریب سے خطاب

Faisalabad (94 News City Reporter) ساندل کالج کو ڈویژن کا صف اول کا ادارہ بنانے کا عزم ہے۔یہ بات ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ساندل کالج کے دورہ کے دوران کہی۔ کمشنر نے ساندل کالج میں طالب علموں کے تیار کردہ سائنسی ماڈلز دیکھے۔طالب علموں نے کمشنر کو ماڈلز کی تیاری اور ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔کمشنر نے طالب علموں کی صلاحیتوں کو سراہا۔کمشنر نے ساندل کالج میں پری نرسری کلاس کے دو سیکشنز دیکھے۔پری نرسری میں اب تک60 بچے داخل ہوچکے ہیں۔کمشنر نے ساندل کالج کے ہال میں اساتذہ اور طلباء وطالبات سے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر 99 روز کی نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔پرنسپل پروفیسر اختر رسول نے جامع بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ ساندل کالج کا دورہ کرکے بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے۔نئے پرنسپل کی تعیناتی کے بعدساندل کالج کی کارکردگی کا گراف روزانہ کی بنیاد پر اوپر جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول کا ڈسپلن عمدہ ہے جس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔پرنسپل سمیت تمام اساتذہ کو ٹربیوٹ پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ رابطہ سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔اساتذہ طالب علموں کی کردار سازی کی ذمہ داری لیں۔ پبلک سکولوں میں وسائل کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر طالب علموں سے گفتگو کریں۔نوجوان نسل کو محب وطن اور ذمہ دار شہری بنانا ہے۔دین اسلام کی تعلیمات کو بھی لازمی جزو بنایا جائے۔طالب علموں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیں۔کمشنر نے کہا کہ اساتذہ ادارہ کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کریں۔استادکو معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔مسائل کا ادراک اور انہیں ختم کرنے کے لئے فرنٹ مین کا کردار ادا کریں۔طالب علموں کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے بھرپورمواقع فراہم کئے جائیں۔تعلیم وتربیت پر عبور حاصل کرنا ہے اور ماڈرن وقت کے ساتھ چلنا ہے۔طالب علموں کی جسمانی ودماغی صحت کا خیال رکھیں۔مڈل سیکشن سے طالب علموں کو ذمہ داریاں ادا کرنے کا احساس دلائیں۔ گھر، سکول، شہر اور ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں واش رومز کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی کاموں میں طالب علموں کی شمولیت وقت کا تقاضا ہے۔طالب علموں کو اولڈ ایج ہوم،ہسپتالوں کے وزٹس کرائے جائیں۔طالب علموں کو بزرگوں کی خدمت،ان کے ساتھ وقت گزارنے اور مریضوں کی تیمارداری کے طریقہ کار سے آگاہی ہونی چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ طالب علموں کی نفسیات کو بھی پڑھنا ہے۔روابط کو پروان چڑھائیں اور اساتذہ طالب علموں میں رابطہ کا فقدان ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روشن سفر کی تکمیل کے لئے روشن دماغی ناگزیرہے۔منفی سرگرمیوں کا خاتمہ کریں۔مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو پروان چڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ ساندل کالج کو ایچی سن کالج کے معیار کا ادارہ بنانا ہے،عالمی یونیورسٹیز میں طالب علموں کو داخلے کے لئے حکومتی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ڈویژنل سطح پر تعلیمی میدان میں اعلی پوزیشن کے حامل طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔طالب علموں کو اپنی تمام تر توجہ حصول علم پرمرکوز رکھنی چاہیے اورمستقبل کا تعین کرکے اس جانب پیش قدمی کریں۔طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے۔ٹیچر سیشن کے دوران حمیرا،رضوانہ رشید،مشتاق احمد ودیگر اساتذہ نے بعض آراء پیش کیں اور کہا کہ والدین کا اپنے بچوں کو اکیڈمی بھجوانے کا رجحان ختم کرانے کی ضرورت ہے۔قرآن پاک کی تعلیم کو لاگو کرنا ہوگا۔اساتذہ طالب علموں کے لئے مشعل راہ بنیں تو نتائج سو فیصد ہونگے۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ساندل کالج سینئر بوائز سیکشن کا دورہ بھی کیا۔کمشنر نے طالب علموں سے ملاقات کی۔طالب علموں نے سکول میگزین کے لئے کمشنر کا انٹرویو کیا۔کمشنر نے طالب علموں کے سوال پر سرکاری سروس میں آنے کے بعد کمشنر فیصل آباد تعینات ہونے تک کے مراحل سے آگاہ کیااور کہا کہ ارادے پختہ ہوں تو مشکل سے مشکل اسائنمنٹ مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی قدر کریں۔زندگی میں کچھ بننے کا ارادہ کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ مختلف حکومتی اقدامات پر عملدرآمد اور درپیش بعض چیلنجز کا بھی سامنا ہے تاہم ٹیم ورک سے مسائل کا حل یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک سکولوں کو ڈویژن کی بہترین درسگاہیں بنائیں گے۔استاد صوفی ہیں جو لیڈر بن کر طالب علم کو معاشرے کا اہم رکن بناتے ہیں۔ طالب علموں نے کمشنر فیصل آباد کے ویژنری جذبے کو سراہا۔طالب علموں نے تعلیم اور مستقبل کی پلاننگ سے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button