National

Sahiwal tragedy prjy IT report rejected, do not be satisfied with the briefing, commission:Hamza Shahbaz

Lahore(94news) Punjab Assembly Opposition leader Hamza Shahbaz Sharif incident Sahiwal prjy IT report dismisses that heart wants to know the facts on the shattering of the tragedy, delayed calling for a judicial commission, we have the in-camera briefing not satisfied, those responsible be brought to kyfrkrdar, we do not want prsyast this terrible issue.

سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ پرممبران اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن یتیم بچوں کو انصاف دلا نے تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی، سانحہ میں ملوث ملزمان کو اسی جگہ پر پھانسی دی جائے جہاں یہ سانحہ ہوا تھا ورنہ بچوں کے یہ زخم تازہ رہیں گے، اس واقعہ پر قوم بے چین ہے اور حقائق جاننا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی وقت کا ضیاع ہے،فوری طور پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے، ان کیمرہ بریفنگ کے ذریعے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے تایانواز شریف کو ملنے جیل جانا ہوتا ہے،ان کی صحت ٹھیک نہیں جس پر تشویش ہے،آج نہیں پتہ تھا کہ جیل نواز شریف سے ملنے جاؤں یا اسمبلی آؤں،مقتول خلیل کے بچے بہت معصوم ہیں جب میں ان سے ملنے ان کے گھر گیا توان کی آنکھوں سے آنسو گررہے تھے ہم نے ان بچوں کو انصاف دلانا ہے اس لئے اسمبلی آیا ہوں، جب تک ملزمان کو پھانسی نہیں ہوتی بچوں کو سکون نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا لیکن ان کیمرہ بریفنگ کے موقع پروزیر اعلیٰ ایوان میں موجود نہیں تھے، اس سے حکومت کے سنجیدہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے پر فوری جوڈیشل کمیشن بنانا جائے ،اسے سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے،جو بھی اندر بریفنگ دی گئی پارلیمانی روایات کا امین ہوں لیکن ان کیمرہ بریفنگ کے بعد آج محسوس ہوا کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پولیس والے جب خود جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے کہ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں،حکومت نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بنائیں گے ،کب بنائیں گے؟،میں اس معاملے میں سیاست کونہیں لانا چاہتا لیکن اپوزیشن یہ کہتی ہے جے آئی ٹی سے حقائق سامنے نہیں آسکتے،جس دن سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا تو رانا ثناء اللہ نے استعفی دیا تھا،سانحہ ساہیوال کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button