قومی

سانحہ ساہیوال: متاثرہ خاندان نے تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

لاہور (94نیوز) سانحہ ساہیوال میں متاثرہ خلیل کے خاندان نے تحقیقات میں پیش رفت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ مقتول خلیل کے بھائی کا کہنا ہے کہ قاتل اہلکاروں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ خاندان سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے وکیل شہباز بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ صدرِ مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ نے ان کے خاندان سے خصوصی ملاقات کے لئے اسلام آباد بلوایا لیکن وہاں پہنچ کر علم ہوا کہ صدرِ مملکت کراچی کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا خاندان اسلام آباد کی سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، حکومت واقعہ میں سنجیدگی دکھانے کے بجائے متاثرہ خاندان کا تماشا بنا رہی ہے۔متاثرہ خاندان کے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ اگر حکومت اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے دو روز میں اہم پیش رفت نہ کی گئی تو پیر کے روز وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button