قومی

ریاض حسین انجم کی گرانفروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری، جرمانے اور گرفتاریاں کروادیں

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر4 افراد کو موقع سے گرفتار اور دو دکانوں کو سیل کرادیا۔ انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی، چکن، روٹی، کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو40ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرنرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button