قومی

ریاض حسین انجم پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان ایکشن، دکان سیل، کئی دکانداروں کو جرمانے

فیصل آباد (94 نیوز) ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔

ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکان سیل اورمختلف روڈ پر سڑک کنارے پھل وسبزی،کریانہ کی دکانوں اور سپر سٹور کے ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء کی مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اور مجموعی طور پر31 انسپکشنز کرکے گرانفروشوں کو25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button