قومی

راولپنڈی میں بھی بزرگ شہری ٹریفک وارڈن کی درندگی کا نشانہ بن گیا

راولپنڈی (94 نیوز) راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری کے قریب ٹریفک وارڈن نے ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ٹریفک اہلکار کو معطل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک اہلکار کو فوری معطل کردیا ، جب کہ سی ٹی او کو واقعے کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح سے ٹریفک وارڈن کی طرف سے ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بناگیا ، جہاں چالان کے معاملے پر شروع ہونے والی ایک تکرار کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کا اہلکار ہاتھ میں موجود چالان بک اور تھپڑوں سے بزرگ شہری پر انتہائی بے رحمی سے نا صرف تشدد کیا گیا بلکہ گالیاں بھی دی جارہی تھیں ، جب کہ بعد ازاں معاملے کو ختم کرنے کی غرض سے اس بزرگ شہری سے دستخط بھی کروالیے گئے کہ تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وڈیو منظر عام پر آتے ہی ٹریفک وارڈن نقاب ہوگیا اور سچ سب کے سامنے آگیا ۔

ٹریفک وارڈن کے آئے روز ایسے واقعات حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے کہ آیا پنجاب پولیس ہو یا ٹریفک پولیس عوام کی عزت سڑکوں پر پامال کرنا انکا شیوہ بن چکا ہے، لیکن ان کو چند دنوں کے لیے معطل کیا جا تا پھر اسی دھاک سے اسے بحال کردیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button