جوڈو صوبائی لیگ بوائز مقابلے، لاہور ریجن پہلے، فیصل آباد دوسرے اور سرگودھا ریجن تیسرے نمبر پر آگئے


فیصل آباد (94 نیوز) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس جوڈو صوبائی لیگ بوائز بمقام UVAS یونیورسٹی لاہور میں کھیلی گئی جس میں پنجاب بھر کی 5 ریجنز لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا ریجن کی ٹیموں میں دس ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا، پروفیسر ڈاکٹر شکیل خان، عبدالرزاق سیکرٹری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،غفوراحمد انچارج ریجنل سنٹرلاہور HEC،خواجہ جنید اولمپیئن،محمداویس مینجر سپورٹس،پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجازچیئرمین سپورٹس بورڈ،رانا امجد اقبال ڈائریکٹر سپورٹس UVASیونیورسٹی،چوہدری محمد ارشد ستار صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن ان کے ہمراہ تھے۔فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے کوچ محمد عاطف نومی ملک کی قیادت میں شرکت کرکے دو گولڈ دو سلور اور تین براؤنز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور ریجن کی ٹیم نے سات گولڈ دو سلور اور ایک براؤن میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔سرگودھا ریجن کی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ یوتھ سپورٹس صوبائی لیگ کرانے پرہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے ایونٹس کرانے سے یوتھ ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آتاہے۔جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں، شوز، جوڈو کٹس،ٹریک سوٹز،بیگزاورٹاول بھی تقسیم کئے گئے۔



