قومی

راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی بدلی گئی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (94 نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی تبدیل کی گئی۔

مفتاح اسماعیل نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرڈ میں نقصان کم کرنے کے بجائے بجلی پلانٹس لگائے گئے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک میں بجلی کے سوا کونسی چیز ہے جو 9 روپے میں بنتی ہو اور 50 میں فروخت ہوتی ہو؟

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مڈل کلاس کو 50 روپے یونٹ بجلی دیں گے تو وہ سولر پر ہی جائیں گے، جس نے سولر لگایا اور ان سے بجلی نہیں لے رہا اس کو انہوں نے بوجھ بنالیا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آپ نے کہا تھا سولر لگائیں اب لوگوں نے سولر لگالیے، سولر سسٹم پر اب گراس میٹرنگ کرکے سیلز ٹیکس لگادیا گیا، راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی تبدیل کی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاہدے ختم کرنے پر شادیانہ بجارہے ہیں ان کو تو سامنے لائیں جنہوں نے معاہدے کیے تھے، ابھی فیول ایڈجسٹمنٹ کم ہونے کا انتظار کررہے ہیں بنیادی یونٹ نرخ کم نہیں ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button