Syed Shafat Rasool, Haji Amin and Hamayat Rasool Shah, led by Darul Uloom Nooria Rizviya.


Faisalabad(94 News City Reporter)دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرک کے زیراہتمام جشن میلادالنبی کے مشعل بردارریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید شفاعت رسول قادری ،حاجی امین قادری،سیدحمایت رسول شاہ نے کہاکہ ماہ ربیع الاول میں پورا عالم اسلام نبی کریم ۖ کی ولادت کی خوشی میں مسرور ہوتا ہے نبی کریم ۖ کی تشریف آوری سے انسانیت کو عزت و تکریم حاصل ہوئی سوہ رسول ۖ ہر انسان کیلیے مکمل ضابطہ حیات اور کامل نمونہ ہے میلاد مصطفی ۖسے دنیا میں ظلم وستم اور جہالت کے اندھیروں کو شکست ہوئی عاشقان رسولۖ جشن ولادت قیامت تک شایان شان طریقے سے مناتے رہیں گے میلاد النبی ۖ کے پیغام کو عام کرکے معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو ختم کیا جاسکتا ہے امت میں اتحاد، امن اور رواداری کے فروغ کیلئے تعلیمات مصطفی ۖ کو اپنانا ہو گانبی کریم ۖ وجہ تخلیق کا ئنات ہیں جشن ولادت کی خوشیاں منانے والوں کو پیغام مصطفی ۖ پر عمل بھی کرنا ہو گا میلادالنبی ۖ منانا اہل ایمان کا شیوہ ہے عید میلادالنبی ۖ پر اپنے ظاہر و باطن کو سنت رسول ۖکے مطابق سجانے کا عہد کریں مسلمانوں کے لیے محبت رسولۖ کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے نبی کریم ۖکی آمد کی خوشی منانا ہمارا ایمانی تقاضا ہے آپ ۖ کی محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے امت میں عشق رسولۖ کا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑ سکتا نبی کریم ۖ کا میلاد منانا عین اسلام ہے۔رسول اللہ ۖ کی ولادت با سعادت سے بڑھ کر جہاں میں کوئی خوشی نہیںمسلمانوں کے لئے میلادالنبی ۖعید کا دن ہے انھوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کیے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا رسول اکرم ۖ کی سیرت دنیا کے لیے روشنی کا مینار اور امن کا پیغام ہے۔ قدرتی آفات انسانیت کے لیے تنبیہ اور آزمائش ہیں جشن میلاد النبی ۖ کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے درمیان رواداری، احترام، اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گاریلی میں پروفیسرڈاکٹر کلثوم اختروطالبات، سیدحمایت رسول شاہ، عثمان صدیقی،سیدسعادت رسول شاہ،مولانامشتاق نعیمی، غلام مصطفٰے کمال،منیراحمدنورانی ودیگر عاشقان رسول ۖ کی کثیرتعداد شرکت کی اختتام پر ملکی ترقی سلامتی و استحکام، ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل اور پاکستان میں نظام مصطفی ۖ کے عملی نفاذاور سیلاب زدگان کی جلد بحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔



