کامرس

رمضان المبارک میں چکن مافیا نے پھر سر اٹھا لیا، حکومتی احکامات نظرانداز کردئیے گئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر بھی چکن مافیا باز نہ آیا اور مرغی کا گوشت 850 سے 900 روپے فی کلو تک پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرچون زندہ برائلر مرغی 490 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 850 سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ برائلر مرغی کی قیمت فی من 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، آج ہول سیل مرغی منڈی میں فی من 18800 میں فروخت ہورہی ہے۔
ہول سیل منڈی میں 12 سے 14 ہزار فی من میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمتوں میں 4 ہزار 8 سو روپے فی من اضافہ کردیا گیا۔بکرے اور گائے بھینس کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے پہلے ہی دور تھا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومتی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button