قومی
12سے16اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم


اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث 12سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس کی خلاف ورزی کرنیوالے تاجروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لئے گئے، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جس میں 12سے16 اکتوبر تک شادی ہالز،کیفے،ریسٹورنٹ اورسنوکر کلب بندکرنےکاحکم جاری کیا گیا ہے۔



