Events / Seminars

At GC Women's University “Book Cultural and Spring Fair” Inaugurated by Vice Chancellor Prof Dr Kanwal Amin

Faisalabad (94 News City Reporter) Two days organized by Library Government College Women University Faisalabad “Book Cultural and Spring Fair” کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ مشاہدے اور عملی تجربے کے ذریعے سیکھنے کی روایت کو فروغ دینا چاہیے۔ ایسے میلوں کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف سیکھنے کے نئے مواقع ملتے ہیں بلکہ ان کی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو بھی جلا ملتی ہے۔انہون نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ تعلیمی اور شخصی ترقی متوازن انداز میں ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میلہ طالبات میں علم و ادب، ثقافت اور مشاہدے کے ذریعے سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کے ہمراہ میڈیا، اکیڈیمیا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے اس میلے کی اہمیت کو اجاگر کی اور اسے نوجوان نسل کے لیے بہترین تعلیمی اور ثقافتی تجربہ قرار دیا۔ میلے میں کتابوں کی نمائش، ثقافتی اسٹالز، مصوری اور دستکاری کی نمائش اور کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالز لگائے گئے جنہوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ یہ ثقافتی میلہ کل تک جاری رہے گا، جہاں طا لبات ،فکلیٹی اورمہمان شرکاء کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جڑنے اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھرپور موقع ملے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button