قومی
پنجاب میں موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر


لاہور (94 نیوز) پنجاب میں موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی۔
پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کردی، کابینہ نے موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا، صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدمحکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔



