جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے وفد کا واسا کے مختلف شعبوں کا دورہ


فیصل آباد(94 نیوز) واسا فیصل آباد اور جرمن بینک کے ایف ڈبلیو (KFW) کے 40 ملین یورو کے پوٹینشل پراجیکٹ کے تحت کنسلٹنٹ وفد نے واسا کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں ورکنگ کا جائزہ لیا۔ اس ضمن میں مینجنگ ڈائریکٹر عامر عزیز نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کے ایف ڈبلیو کے وفد اراکین کے ساتھ مکمل معاونت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کا کنسلٹنٹ وفد واسا فیصل آباد کی مزید بہتری کے لئے پوٹینشل پراجیکٹ کی سٹڈی کررہا ہے جس کی حتمی رپورٹ کی منظوری کے بعد کے ایف ڈبلیو باضابطہ طور پر پراجیکٹ کا آغاز کرے گا۔ کے ایف ڈبلیو کے سینئر کنسلٹنٹ جان ساس نے واسا کے کسٹمرز ریلیشنز سینٹر کا وزٹ کیا جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی طفر اقبال قادری نے فری ہیلپ لائن 1334 پر شہریوں کی جانب سے شکایات، ان کے حل کے لئے کئے جانیوالے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسی طرح کنسلٹنٹ وفد نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پر بلنگ سمیت دیگر دیگر امور کا جائزہ لیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی تصور حسین سے مزید بہتری کے لئے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ کنسلٹنٹ وفد نے جی آئی ایس ڈیپارٹمنٹ کا بھی وزٹ کیا جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹر ثمرین اشرف نے جی آئی ایس سسٹم بارے بریفنگ دی۔



