قومی

جادو کے وار کئے جا رہے ہیں، کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہوئیں، فیاض چوہان

لاہور(94نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ان پر جادو کردیا گیاہے اور ان کے کمرے سے ہڈیاں بھی ملی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے اورمیرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سب مافیاز نے میرے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو پالنے نہیں آئے، ہماری سوچ ایک ہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جو کر سکتے ہیں کریں، فنکاروں اور اداکاروں کو کسی کے لئے بوجھ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منو بھائی سے ملاقات تو نہیں کی لیکن ان کو پڑھا بہت ہے، ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے جہاں تک ہوسکا کوشش کروں گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button