قومی

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے نہم کلاس کے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 48.05 فیصد رہا

فیصل آباد(94 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے نہم کلاس کے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان کردیا۔کمشنر /چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے نتائج کا اعلان کیا۔امتحان میں 194249، امیدواروں نے شرکت کی اور93340،امیدوار کامیاب قرار پائے۔امتحان میں کامیابی کا تناسب 48.05 فیصد رہا۔رزلٹ آن لائن کرنے کی تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی، ساجد نقوی اور ایجوکیشن بورڈ کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔کمشنر/چیئرپرسن نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہونہار طالب علم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور اساتذہ و والدین کی عزت وتکریم میں کمی نہ آنے دیں۔ کمشنر / چیئر پر سن نے نتائج کی شفاف تیاری پر ایجوکیشن بورڈ کے افسران ومعاون سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ طالب علموں کو ری چیکنگ کی سہولت بھی فراہم ہے جس کے لئے رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر درخواست دی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button