قومی
تھانہ ساندل بار محرر کی مبینہ غفلت سے ریکارڈ یافتہ گرفتار منشیات فروش،عمر عرف "ٹیٹو” فرار


فیصل آباد (94 نیوز، مبشراقبال سے) تھانہ ساندل بار محرر کی مبینہ ملی بھگت کے باعث تھانہ سے ریکارڈ یافتہ گرفتار منشیات فروش،عمر عرف ٹیٹو” فرار
ذرائع کے مطابق تھانہ ساندل بار پولیس نے 32 چک کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش عمر عرف ٹیٹو کو دو روز قبل گرفتار کیا جو آج محرر تھانہ ساندل بار کی مبینہ ملی بھگت کے باعث تھانہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ساندل بار پولیس نے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے مبینہ طور پر فرار کروائے گئے ملزم کے والدین اور بیوی کو حراست میں لے لیا ہے فرار منشیات فروش 7 منشیات کے مقدمات سمیت 9 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے۔



