قومی

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے،سیشن جج قیصرنذیربٹ کواوایس ڈی بنادیا گیا

لاہور (94 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم علی خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو او ایس ڈی بنا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر کا ساہیوال میں تبادلہ ہوا تھا توا س سلسلے میں لاہور کی کینٹ کچہری میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر سیشن جج وہاں پہنچے تو ان کیلئے خصوصی طور پر بگیاں اور بینڈ باجے کا انتظام کیا گیا ، یہ معاملہ سامنے آنے پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم علی خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قیصر نذیر بٹ کا تبادلہ ساہیوال روکتے ہوئے انہیں او ایس ڈی بنا دیا ۔ اس کے علاوہ چار ایڈیشنل سیشن ججز کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button