The business community is the backbone of the country's development, Director FIA Malik Alexander Hayat


Faisalabad (94 News City Reporter ) تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ایئرپورٹس پر امیگریشن حکام کو پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ممبران کی سہولت کے لئے ایسوسی ایشن اور چیمبر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے خصوصی کاؤنٹر بنائیں ایف آئی اے کی طرف سے ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ ممبران کو بے جا حراساں نہیں کیا جائے گا یہ بات ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک سکندر حیات نے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے کہا محب وطن تاجر ہونے کے ناطے منی لانڈرنگ کے گھناؤنے کام سے بچنے کے لئے احتیاط سے کام لیں کسی اجنبی اکاؤنٹ سے فنڈز ٹرانسفر نہ کرائے جائیں کاروبار کو دستاویزی شکل میں لے کے آئیں۔ کسی بھی تاجر کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو دفتر ایف آئی اے کے دروازے آپ کی رہنمائی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ FATF میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے ہم پر پابندیاں ہیں آپ معزز تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد طاہر نے ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد ممبران کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرائی جس میں فیڈرل محکمہ جات بجلی اور گیس کو سرفہرست پیش کیا گیا۔ ممبران کو ایف آئی اے کی طرف سے بے جا ہراساں کرنے اور ممبران کو پریشان کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ ظہرانہ میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک سکندر حیات نے ممبران کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے اور ممبران کو بلاوجہ تنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ کسی بھی مشکوک تاجر کی پوچھ گچھ کے لئے متعلقہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو اعتماد میں لینے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ ظہرانہ میں سینئروائس چیئرمین شیخ محمد طاہر کے علاوہ ایگزیکٹوکمیٹی ممبران میاں وقار ناصر،کامران علی مگوں،شاہد محمود شیخ، اسفند فہیم محمود شاہ، شیراز علی، خواجہ محمد اویس اور کاشف خلیل نے شرکت کی سینئرز پائما ممبران میںچوہدری جواداصغر،سید فہیم محمود شاہ، طاہر محمود شیخ، حاجی محمد بوٹا، خواجہ عمران اور خاور صدیق بٹ نے شرکت کی۔



