Events / Seminars

Ceremony organized by the Department of Social Welfare on the occasion of International Children's Day

ممبرپنجاب بیت المال کونسل شبانہ خرم،سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہدرانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر کی خصوصی شرکت

Faisalabad(94 news) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سماجی بہبود کے زیراہتمام ایک تقریب کپیسٹی بلڈنگ اینڈ لرننگ سنٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ماڈل چلڈرن ہوم،نگہبان سنٹر، ایس اوایس ویلج،انجمن اسلامیہ اپنا گھر،سویٹ ہوم ودیگر اداروں کے بچوں نے شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی ممبرپنجاب بیت المال کونسل شبانہ خرم تھیں جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے مہمان اعزاز شرکت کی۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہدرانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک،سوشل ویلفیئر آفیسرزریحانہ یاسمین،محمد طاہر،محمد تنویر،ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج ندیم امجد و دیگر بھی موجود تھے۔

ممبر پنجاب بیت المال کونسل شبانہ خرم نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت مستقبل کے معماروں کو تعلیم، صحت،کھیلوں کی وسیع سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے اس سلسلے میں متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام اداروں میں بچوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عالمی یوم اطفال منانے کے اصل مقاصد حاصل ہوسکیں۔کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معاشرے میں متعارف کرانے سے قبل انہیں اخلاقیات کا درس دینے کے ساتھ ان کی تعلیم وتربیت کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ وہ کسی سطح پر احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے بھی بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی دن منانے کے اصل مقاصد حاصل کرنے کے لئے بچوں میں ایسا شعور اجاگر کیا جائے جس سے بچے شوق سے تعلیم حاصل کریں۔سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے کہا کہ بچے ہمارا سرمایہ افتخار اور روشن مستقبل ہیں جن کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات میں کمی نہیں آنی چاہیے۔سوشل ویلفیئر آفیسر ریحانہ یاسمین نے تقریب میں شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مختلف اداروں کے بچوں نے کوئز پروگرام میں حصہ لیا جبکہ بچوں میں سماجی مسائل سے بچنے کے حوالے سے آگاہی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button