قومی

بنوں یونیورسٹی نے ڈگری کے حصول کو درخت لگانے سے مشروط کر دیا

بنوں(94نیوز) یونیورسٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں نے ڈگری درخت لگانے سے مشروط کردی اور کہا جو طلبہ کم ازکم ایک درخت نہیں اگاسکیں گے ان کوڈگریاں نہیں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں نے ڈگری درخت لگانے سے مشروط کرتے ہوئے پلانٹیشن مہم کے دوران ہر طالب علم کے ذمے ایک درخت لگانا لازمی قرار دیا ہے۔ڈائریکٹراکیڈمکس کوکلیئرنس فارم میں پلانٹیشن سے متعلق اضافی کالم کی ہدایت کردی ہے۔

ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف سائنس بنوں کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کوسرسبزبنانے کی مہم کاآغازہوچکا، اور زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ کے مطابق تمام شعبہ جات کے چیئرمین مذکورہ درختوں کاریکارڈاپنے پاس رکھیں گے، کیمپس کوآرڈینیٹرماہانہ پراگرس رپورٹ پیش کرےگی، جو طلبہ کم ازکم ایک درخت نہیں اگاسکیں گے ان کوڈگریاں نہیں دی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button