National

electricity 2 Rs. 20 Money per unit is likely to be cheaper

Islam Abad (94 news) electricity 2 Rs. 20 پیسے سستی ہونے کا امکان۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 Rs. 20 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 Billion 41 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی جبکہ 8 Billion 9 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ دسمبر میں پانی سے 20.44 اور کوئلے سے 18.07 فیصد، فرنس آئل سے 0.46، گیس سے 15.13 فیصد، ایل این جی سے 13.71 فیصد، جوہری ایندھن سے 27.15 فیصد بجلی بنائی گئی۔

نیپرا کو دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں فیول سے فی یونٹ بجلی پر لاگت کا تخمینہ اوسطاً 9 Rs. 31 پیسے تھا، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 7 Rs. 11 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

نیپرا میں سی پی پی اے کی بجلی 2 Rs. 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی سماعت 30 جنوری کو ہو گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button