National

The NCOC set the price for the corona vaccine

Islam Abad (94 news) این سی او سی نے کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے چارجز مقرر کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سفر کرنے والوں کیلئے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جارہا ہے، بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے، ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگائی جائے گی ، جس کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی برانچوں میں کروائی جا سکتی ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت نے دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز سے متعلق انٹرنیشنل پریکٹس کے مشاہدے کیلئے عالمی اداروں سے کورونا بوسٹر ڈوز کے نتائج کا ڈیٹا مانگ لیا، بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کے مطالبہ کی روشی میں حکومت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ، کیوں کہ بیرون ملک جانے کےخواہشمندافراد کی بڑی تعداد بوسٹر ڈوزکی منتظر ہے ، بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد کو چینی ویکسین لگی ہے لیکن امریکا اوریورپ کے بیشتر ممالک میں چینی ویکسین قابل قبول نہیں ہے ، جس کے باعث چینی ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے امریکی ویکسین کا بوسٹر ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹر ڈوزز روکنے کا مطالبہ کیا تھا ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے ماہ ستمبر کے اختتام تک کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹرز لگانے کو روکنے کے لیے کہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ہر ملک کی 10 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل کروانے کو ممکن بنانا ہے اور بوسٹر ڈوزز روک کر امیر اور غریب ممالک میں ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات دور کرنا ہے۔
دوسری طرف کورونا کی بوسٹر ڈوز سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی نہیں کرتے کہ کوویڈ 19 کی بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہے ، ڈبلیو ایچ او کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی حکومت نے 20 ستمبر سے تمام امریکیوں کے لیے بوسٹر شاٹس کو وسیع پیمانے پر دستیاب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button