قومی

ایف ڈی اے کی رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے، ڈی جی محمد سہیل

فیصل آباد(94 نیوز) ایف ڈی اے کے زیرکنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کے تمام ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے تاکہ دفتری امور میں مزید شفافیت سمیت جائیدادوں کی ملکیت کو کسی بھی سقم سے پاک رکھا جاسکے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی جس میں جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنید حسن منج،اسماء محسن،آصف حیات نیازی،چیف انجینئر شاہد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور اور دیگر افسران کے علاوہ ایچ ٹی ٹی آئی اسلام آباد سے ریجنل مینجر(آپریشن) قسیم علوی،چیف ٹیکنیکل آفیسر جمشید خاں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی تازہ ترین صورت حال کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ کمپنی کے افسران سے کہا کہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے اوراس سلسلے میں اعلیٰ معیار کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ مستقبل میں یہ سسٹم احسن انداز سے مطلوبہ مقاصد پورے کرتا رہے۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت تمام دستاویزات کی سکینگ اور جائیدادوں کے مالکان کے انگوٹھوں کے نشانات کو محفوظ بنانے کے اقدامات میں سستی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے متعلقہ شعبوں کے افسران سے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے بارے میں جائیدادوں کے مالکان کو مکمل آگاہی فراہم کریں تاکہ ان کے تمام کوائف اور دستاویزات کی درستگی میں کوئی فرق نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کو منظم اور جامع رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا یہ عمل بڑی اہمیت وافادیت کا حامل ہے لہذا اسے جدت سے ہمکنار کرنے کے اس عمل میں مکمل شفافیت برقرار رہنی چاہیے۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے بعد پراپرٹی مالکان کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کئے جائیں گے جس میں تمام کوائف اور پراپرٹی کی تفصیلات کا اندراج محفوظ ہوگا جس کی بدولت نہ صرف جائیدادوں کے مالکان کو پراپرٹی کی تصدیق میں آسانی ہوگی بلکہ ایف ڈی اے کے ریکارڈ کاجدید انداز میں تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button