قومی

ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میڈیا میں تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی معاملہ ہے جب کہ عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑے گی لہذا درخواست مسترد کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button