قومی

آلودگی کے ڈیرے، لاہور آج دوسرے، کراچی چوتھے نمبر پر

لاہور (94 نیوز) پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 298 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 317 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، کراچی 187 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے اور بھارتی شہر کولکتہ 185 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں سب سے آلودہ فضا اس وقت رائیونڈ کی ہےجہاں اس وقت پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 403 ہے۔

فیصل آباد 397 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے اور ساہیوال 379 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button