قومی

"انہی پولیس اہلکاروں کا ایک روز قبل میرے بیٹے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا“ اسامہ کے والد ندیم ستی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد کے علاقے جی 10 میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ کے والد نے تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملوث اہلکاروں کا ایک روز قبل مقتول نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اسامہ کے والد ندیم ستی نے درخواست تھانہ رمنا میں جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ انہی پولیس اہلکاروں کا ایک روز قبل میرے بیٹے کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا تھا ، اہلکاروں نے میرے بیٹے کو دھمکی دی تھی کہ تمہیں مزہ چکھائیں گے ،گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا ۔ اے ٹی سی کے اہلکار مدثر مختار، شکیل احمد، سعید احمد ، محمد مصطفی اور افتخار احمد نے دہشتگردی اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے بیٹے کو جان سے مار دیاہے ۔ ندیم ستی کا کہناتھا کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے کا ذکرے میرے بیٹے نے ایک روز قبل کیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ میرا بیٹا رات دو بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا تھا ۔

اسامہ کے والد کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے میرے بیٹے کو رات اڑھائی بجے قتل کیا ہے ، اس کی گاڑی پر 16 سے 17 فائر کیے گئے ، ایس ایچ او ، ڈی ایس پی اور ایس پی نے پولیس کی غلطی کا اعتراف کر لیاہے ۔ مقتول اسامہ کے والد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بیٹے کے قتل پر مجھے انصاف فراہم کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button