قومی

فیصل آباد:8ارب 69 کروڑروپے سے تعمیر وترقی کی سکیموں کا 70 فیصد کام مکمل

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد ڈویژن میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت 8۔ارب 69 کروڑروپے سے عوامی فلاح وبہبود اور علاقائی تعمیر وترقی کی سکیموں کا 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دستیاب فنڈز کو تیز رفتاری سے بروئے کار لاکر 100 فیصد منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

یہ بات ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کو ایک اجلاس کے دوران ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طاہر محمود کے علاوہ ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کرانے والے محکموں کے افسران اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون اینڈ ٹو، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام ون، ٹو اینڈ تھری، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020.21، 100 ملین ترقیاتی پروگرام،اے ڈی پی لوکل گورنمنٹ ودیگر سیکٹرز کی سکیموں کی تفصیلات، رواں مالی سال کے لئے مختص فنڈز،ان کے استعمال اور مکمل ہونے والی سکیموں کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 21۔ارب 20 کروڑروپے کے مختص فنڈز میں سے 12 ارب 45 کروڑ جاری ہوئے جن میں سے 8 ارب 69 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اے ڈی پی لوکل گورنمنٹ کی 780 سکیمیں نشاندہی کے بعد اضلاع کے لوکل پلاننگ بورڈ سے کلیئر ہوچکی ہیں۔اسی طرح سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام فیز تھری کی 349 سکیموں کی نشاندہی کرلی گئی جبکہ 100 ملین پیکج کے تحت بھی سکیموں کی جانچ کی ورکنگ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام فیز ون کا 95 فیصد، فیز ٹو کا 65 فیصد، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ون کا 96 فیصد، سی ڈی پی ٹو کا 76 فیصد، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا 65 فیصد اور اے ڈی پی کا 62 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈویژنل کمشنر نیچاروں اضلاع میں جاری سکیموں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں تیز رفتاری سے بروئے کار لاکر سکیمیں مکمل کی جائیں تاکہ شہری جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button