the game

I have been captaining since U-19, experience of captaincy : Babar Azam

Lahore (94 news) ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان بابر اعظم نے کپتانی سونپے جانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انڈر 19 سے کپتانی کررہے ہیں اس لیے کپتانی کا تجربہ ہے۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے دورے پر امید ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی حفاظت کا خیال رکھے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے پی سی بی کی طرف سے وسیم خان اورمصباح الحق نے کپتانی کا بتایا، مجھےخوشی ہوئی کہ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کو انجوائے کر رہے ہیں ٹی ٹونٹی میں بھی مزہ آیا، انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل کرکٹ کھیلتے ہیں اور ساتھ ساتھ انگریزی سیکھ رہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارےفٹنس ٹیسٹ ہوچکے ہیں انفرادی طور فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں، پی سی بی آئندہ ہفتے سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے کیمپ لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ لگانے سے ایک ساتھ کرکٹ میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button