Inspection and Monitoring Incharge, Sathra Punjab, Asim Mehmood visited various districts


Faisalabad (94 News City Reporter) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر انسپپیکشن اینڈ مانیٹرنگ انچارج ستھرا پنجاب عاصم محمود نے فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ مانیٹرنگ انچارج ستھرا پنجاب عاصم محمود نے ضلع فیصل آباد ، چنیوٹ اور ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران صفائی ستھرائی کے معیار کو چیک کیا۔وہ فیصل آباد میں مدینہ ٹاون، کینال روڈ، 7 چک، رسول پارک اور سرگودھا روڈ کے علاقوں میں گئے جہاں شہریوں و تاجر حضرات سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔ ضلع چنیوٹ میں عالمگیر روڈ، لاہور روڈ، گڑھ محلہ، مندر روڈ اور ریاض شاہ کے علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی ساتھ دوکانداروں سے صفائی کے معیار بارے بھی استفسار کیا۔بعد ازاں ضلع جھنگ میں تھانہ صدر روڈ، دارالسکینہ روڈ، گوجرہ و ٹوبہ روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔انسپپیکشن اینڈ مانیٹرنگ انچارج ستھرا پنجاب عاصم محمود نے شہریوں سے صفائی کے معیار بارے بھی استفسار کیا ۔شہریوں نے صفائی انتظامات اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں صفائی کا بہترین معیار قائم رکھنا چاہتی ہیں۔وزیر اعلی کے مشن کو پورا کرنے کیلئے تمام شہروں کے دورے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دوکاندار و تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو صاف و صحتمند ماحول فراہم کرنا حکومت کا اولین مقصد ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ کو صفائی کے اعتبار سے ایک مثالی صوبہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں حکامت کا ساتھ دیں۔کاروباری جگہیں کھولنے کے بعد کچرا شاہراہوں، مارکیٹوں، بازاروں میں پھینکنے کی بجائے ایف ڈبلیو ایم سی کے کوڑا دان میں پھینکیں۔شہر کو صاف ستھرا رکھنا نہ صرف حکومت اور اداروں کی ذمہ داری بلکہ اس میں شہریوں کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔



