قومی

انسداد پولیو مہم،اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان کا تفصیلی دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے تحصیل سمندری کا تفصیلی دورہ کرکے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کو چیک کیا۔ وہ مختلف علاقوں میں گئے اور گھروں میں موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے۔انہوں نے بھٹہ جات کا دورہ کرکے وہاں رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلانے کے بارے میں تصدیق کی۔انہوں نے خانہ بدوشوں کے علاقوں میں جاکر مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر،بنیادی مرکز صحت میں قائم پولیو کاؤنٹرز پر بچوں کو قطرے پلانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا لہذا اہداف کے حصول کے لئے کمربستہ رہیں اور کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button