States will destroy all things whatsoever: Trump warns Iranian general


Tehran(It is this efficiency)Iranian Army Special Forces commander warned the US president that the US did attack Iran if Donald Trump is Iran that the US will destroy it.
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ امریکہ نے جنگ شروع کی ہے اور اسلامی جمہوریہ اسے ختم کرے گا۔میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران کی انقلابی گارڈ کی کرد فورسز کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سپاہی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں ان دھمکیوں کا جواب دوں۔انھوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بات کریں صدر روحانی سے نہیں۔ یہ صدر کا کام نہیں کہ وہ ایسی باتوں کا جواب دیں۔ہم تمہارے اتنے قریب ہیں کہ تم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ آ جاؤ، ہم تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے جنگ شروع کی تو ہم اسے ختم کریں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ جنگ آپ کی ہر چیز کو تباہ کر دے گی۔



