قومی

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ضمنی کے شیڈول کا اعلان کردیا

30 سے31جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جایئں گے،19فروری کو پولنگ ہوگی

فیصل آباد(94نیوز) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ضمنی کے شیڈول کا اعلان کردیا، 30 سے31جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جایئں گے،19فروری کو پولنگ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں کی مختلف نشستوں میں بلاواسطہ انتخابات ہونگے. الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکینش جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چئیرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان،چئیرمین اور وائس چئیرمین ضلع ننکانہ  تحصیل  سانگلہ ہل کی میونسپل کمیٹی، چئیرمین اور وائس چئیرمین ضلع بہاولپور کی تحصیل یزمان میونسپل کمیٹی، ضلع فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین، ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مانانوالہ کی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین، ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل خان گڑھ کی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین ، تحصیل چوک سرور شہید کی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین اور کوٹ ادو کی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین کی نشستوں کے لئے کاغزات نامزدگی 30 اور 31 جنوری 2019 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم فروری تا 2 فروری کو ہوگی، درخواستوں کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل4 فروری، اپیلوں پر فیصلے 6 فروری،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ8 فروری،انتخابی نشانات 8 فروری کو جاری ہونگے اور پولنگ 19 فروری کو ہوگی،21فروری کو ریٹرننگ آفیسر نتائج کا اعلان کریں گے،کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن یکم مارچ 2019 کو جاری کریگا اور 2 مارچ کو کامیاب ہونیوالے امیدوار اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button