تقریبات/سیمینارز

شب برات کی اصل روح توبہ، استغفار اور اللہ کی رضا حاصل کرنے میں ہے، سید شفاعت رسول

فیصل آباد(94 نیوز) دارالعلوم نوریہ رضویہ و بغدادی جامع مسجد گلبرگ اے میں شب برات کی محفل پر سیدشفاعت رسول شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا شب کے معنی رات اور رات کے معنی چھٹکارے کے ہیں یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے آج کی رات ایسی رات ہے۔ کہ ہر گنہگار اپنے رب سے بخشش کا طلبگار ہے آج کی رات اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے اپنے رب سے مانگتے چلیں جائیں آج وہ دیتا چلا جائے گا شب برات کی اصل روح توبہ، استغفار اور اللہ کی رضا حاصل کرنے میں ہے، شب برات گناہوں سے معافی مانگنے اور نیک اعمال کا تجدید عہد کرنے کا بہترین موقع ہے انھوں نے مزیدکہا اس رات میں اللہ تعالی اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔شب برات، ماہِ شعبان کی چودہویں رات، اسلامی روایت میں بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ یہ مقدس رات الہی رحمت اور آسمانی برکتوں میں لپٹی ہوئی ہے اور اسے وہ موقع قرار دیا جاتا ہے جب تقدیریں لکھی جاتی ہیں، گناہ معاف کیے جاتے ہیں، اور دعائیں آسمانوں کی طرف بلند ہوتی ہیں۔ یہ روحانی تجدید کی رات ہے، جس میں مومن اپنے خالق کے حضور گڑگڑاتے ہیں، توبہ کرتے ہیں اور گہرے غور و فکر میں مشغول ہو کر بخشش اور الہی عنایت کے طلبگار ہوتے ہیں محفل میںسیدحمایت رسول ، صاحبزادہ عثمان صدیقی،سیدسعادت رسول،عاصم جماعتی، مصطفٰے کمال ودیگرنے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button