قومی

اسسٹنٹ کمشنر صدر کا سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں اور بولیوں کا جاءیزہ بھی لیا

فیصل آباد (94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں وپھلوں کی دستیابی اور تھوک قیمتوں کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی مقدار کو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیو کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وہ کسان پلیٹ فارم پر بھی گئے اور وہاں پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے پھلوں وسبزیوں کی سپلائی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی سے کہا کہ گودامز کو مسلسل چیک کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button