آئی جی پنجاب نے پولیس افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ کردی، نوٹیفیکیشن جاری


لاہور (94 نیوز) آئی جی پنجاب نے پنجاب کے مختلف پولیس افسروں کے تبادلے کردئیے، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا فرحان اسلم کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا اور سی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد لون کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ اسی طرح ایس ایس پی PTS راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ سردار میہوران خان کو سی ٹی او ملتان تعینات کیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو ایس پی PTS راولپنڈی جبکہ محمد عمران کو ایس ایس پی انٹیلیجنس سکول لاہور، ایس پی سی آئی اے راولپنڈی بینش فاطمہ کو سی ٹی او راولپنڈی، بلال محمود سلہری کو ایس پی شیخوپورہ اور بٹالین کمانڈر پی سی ملتان محمد سلیم خان نیازی کو ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان، سی ٹی او ملتان جلیل عمران خان کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان، جبکہ سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کو ایس پی سی آئی اے راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔




