قومی

یونیورسٹی کے پروفیسرکوطالبات کو ہراساں کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (94 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر صلاح الدین کو طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر صلاح الدین 35 سال سے سروس کررہےتھے اور اب وہ ڈین آف آرٹس تھے۔انکے بارے شکایات تھیں کہ وہ نمبروں میں کمی کی دھمکی دے کر طالبات کو ہراساں کرتے رہتے، انکے خلاف کئی بار شکایات کی گئیں لیکن وہ اثرو رسوخ استعمال کرکے اکثر بچ جاتے۔

تحقیات کے بعد طالبات کے خلاف ہراسانی ثابت ہونے پر پروفیسر صلاح الدین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close