قومی
الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو رجسٹر کر لیا


اسلام آباد (94 نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت کو رجسٹر کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر جبکہ مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی،



