قومی

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(94نیوز) :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ کو عملی جامہ پہنا دیا گیا۔ اوگرا نے گیسکی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ50 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنیوالوں کیلیےقیمت میں10 فیصد فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔100 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والوں کیلیے فی یونٹ15 فیصد مہنگا کر دیا گیا۔ماہانہ200مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ20 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماہانہ300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ500مکعب میٹر اور زائد گیس استعمال پر143 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب کمرشل سیکٹر کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی ہے۔کمرشل سیکٹر کے لیے گیس40 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔کھاد سیکٹر کے لیے بطور فیول گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔کھاد سیکٹر کے لیے گیس بطور خام مال50فیصد فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔اسی طرح عام صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں40 فیصد فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی کارخانوں کے لیے گیس57 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ سی این جی سیکٹر کے لیے گیس40 فیصد فی یونٹ مہنگی ہو گئی ہے۔سیمنٹ سیکٹر کے لیےگیس فی یونٹ 30 فیصد مہنگی کر دی گئی۔یاد رہے کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 ستمبر سے کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button