قومی

گلشن اقبال پارک سے اغوا ہونیوالا 5 سالہ بچہ بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

لاہور (94نیوز)لاہور کے گلشن اقبال پارک سے اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔واضح رہے کہ 5 سالہ سعد اپنی فیملی کے ساتھ پارک آیا تھا اور جھولے لیتے ہوئے اہلخانہ سے بچھڑ گیا تھا۔ پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد فہد امان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کالے رنگ کا برقع پہنے ایک خاتون بچے کو اپنے ساتھ لے جا رہی ہے۔ڈولفن فورس کے جوانوں نے اسنیپ چیکنگ کےدوران بچے کو بازیاب کروایا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹائون علی رضا نے بتایا کہ خاتون اغوا کار کو گرفتار کرکے بچے کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close