قومی

محکمہ مال پنجاب کیلئے 4 ہزار 80 اسامیوں کی منظوری دیدی گئی

لاہور (94 نیوز) پنجاب کے محکمہ مال میں 4 ہزار 80 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ مال پنجاب کے ذرائع کے مطابق محکمے میں 3 ہزار 800 پٹواری، 90 تحصیل دار اور 190 نائب تحصیل دار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ مال پنجاب نے بتایا ہے کہ پٹواریوں کی بھرتی ضلعی ریکروٹمنٹ کمیٹیاں کریں گے۔ انٹر میڈیٹ تک تعلیمی قابلیت رکھنے اور کمپیوٹر جاننے والے پٹواریوں کی نشستوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے پٹواری دہی مرکز مال میں تعینات کیئے جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نائب تحصیل دار اور تحصیل دار کی اسامیوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن بھرتی کرنے کا مجاز ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button