National

کفایت شعاری کے دعویداروں کا اپنےنمائندوں کیلئے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Lahore(94news )وزیر اعظم عمران خان کی سادگی مہم ہوا میں اڑا کر پنجاب حکومت نے صوبائی وزراءاور عوامی نمائندوں کے لیے 70نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراءنے پرانی گاڑیاں لینے سے انکار کردیاہے جس کے بعد حکومت نے عوامی نمائندوں کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس اینڈ جی اے ڈی ٹرانسپورٹ پول نے گاڑیاں خریدنے کی سمری تیار کرلی، حکام ٹرانسپورٹ پول کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا، مجبوری ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی گئی۔دوسری جانب محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے حوالے سے کیس ہمارے پاس آیا ہے تاہم کمیٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button