Science and TechnologyNational

Closure of social media accounts, ISPR Facebook contact management

Rawalpindi (94news) سوشل میڈیا اکاونٹس کی بندش کے معاملہ پر آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر کے بنا تصدیق کے اکاونٹس کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اکاونٹس قرار دینے اور قابل اعتراض مواد نہ ہونے کے باوجود اکاونٹس کو بند کرنے پر احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔فیس بک کی جانب سے پاکستان کے سینکڑوں اکاونٹس کو بھارت کی ایما پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ فیس بک نے بنا تصدیق کے ان اکاونٹس کو آئی ایس پی آرکے اکاونٹس بھی قرار دیا۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے تمام حقائق اور تفصیلات کے ساتھ فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بند کیے گئے اکاونٹس کا آئی ایس پی آر سے کوئی باضابطہ تعلق نہیں ہے۔

یہ تمام اکاونٹس عام پاکستانی شہریوں کی جانب سے چلائے جا رہے تھے۔ اکاونٹس کا مقصد اپنے وطن اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کرنا تھا۔ اس حوالے سےفیس بک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان اکاونٹس پر کسی قسم کا قابل اعتراض مواد موجود نہیں تھا۔ آئی ایس پی آر نے ان اکاونٹس کو بنا کسی ٹھوس وجہ کے اور بھارت کی ایما پر بند کرنے پر احتجاج کیا ہے اور فیس بک انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سماجی روابط کی سب سے بڑی ویب گاہ فیس بک نے مربوط غیر مصدقہ کردار پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس اور صفحات کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ فیس بک نے اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت تعلق رکھنے والے 712 اکاؤنٹس اور 390 صفحات کو غیر مصدقہ کردار اوراسپیمنگ (تھوک کے حساب سے برقی پیغام رسانی) پر ہٹا دیا ۔کمپنی کی سائبر سکیورٹی پالیسی کے سربراہ نتھانیل گلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے فیس بک یا انسٹاگرام پر 103صفحات ، اکاؤنٹس اور گروپوں کو مربوط غیر مصدقہ کردار یا اسپیم سے متعلق ویب سائٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا ہے۔ تاہم ان اکاونٹس پر کسی قسم کا کوئی قابل اعتراض مواد موجود نہیں تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button